(24 نیوز)حکومت نے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کیلئے درکار آئینی ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم لانے کیلئے اصولی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کے عمل کوشفاف بنانے کیلئے آئینی ترمیم لانے کی منظوری دیدی ہے۔سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے، پارلیمنٹ کے موجودہ یا آئندہ اجلاس میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔وفاقی کابینہ نے ترمیم کے لئے قانونی ٹیم کو بل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی کابینہ کی اصولی منظوری کے بعد وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو بھی اعتماد میں لے لیا۔ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے حکومت اپوزیشن سے بھی بات چیت کرے گی۔ وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بعد قانونی ٹیم نے بل کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سینیٹ کی اوپن ووٹنگ سے متعلق میثاق جمہوریت میں اتفاق کر چکے ہیں۔