بھارت: کسان احتجاج، دہلی پولیس نے 22 ایف آئی آرز درج کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونیوالے تشدد کے سلسلہ میں 22 ایف آئی آرز درج کی ہیں۔ نئی دہلی میں ہونیوالے تشدد میں 300 سے زائد ملازمین پولیس زخمی ہوئے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کئی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالے جارہے ہیں تاکہ منگل کے تشدد میں ملوث کسانوں کی شناخت کی جاسکے اور دنگا فساد کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بھارتی دارالحکومت میں کئی مقامات خاص طورپر لال قلعہ اور کسانوں کے دھرنا مقامات پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ مزید نیم فوجی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایاہے کہ تاحال 22 ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں، 300 سے زائد پولیس والے زخمی ہوئے۔دہلی پولیس نے ایک ایف آئی آر میں بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت اور دیگر کسان رہنمائوں کا نام درج کیاہے۔ ان پر این او سی کی خلاف ورزی کا الزام لگا ہے۔ اعلیٰ حکام نے ہسپتال جاکر زخمی پولیس ملازمین کی عیادت کی۔ لگ بھگ 200 احتجاجیوں کو تاحال حراست میں لیا جاچکا ہے۔ دہلی پولیس کمشنر نے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی اور صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔