(24نیوز) کورونا وائرس سے 64 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 514 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 4 ہزار 935 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 821 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 910 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 805، سندھ میں 2 لاکھ 43 ہزار 683، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198 بلوچستان میں 18 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906، اسلام آباد میں 41 ہزار 76 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931 مریض سامنے آچکے ہیں
ملک میں اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 578 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 147 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 514 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 661، سندھ میں 3 ہزار 957، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 870، اسلام آباد میں 472، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 259 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔