ٹرمپ دور میں تعینات ہونیوالےجج نے جوبائیڈن کے فیصلے کو معطل کردیا

Jan 28, 2021 | 10:40:AM
ٹرمپ دور میں تعینات ہونیوالےجج نے جوبائیڈن کے فیصلے کو معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکہ میں انسانی حقوق کے کچھ گروپوں نے صدر جوبائیڈن کا 100 روز کے لیے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔امریکی عدالت کے فیڈرل جج نے صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔امریکی جج کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ تارکین وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام ہوئی ہے۔جوبائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے۔