سیاست اورلڑائی نہیں۔۔سیاسی مواد  کا خاتمہ،فیس بک پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ

Jan 28, 2021 | 12:08:PM

(24نیوز)سماجی رابطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نےسیاسی و معاشرتی سرگرمیوں سے متعلق تجاویز کو ختم  کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے فیس بک کےبانی مارک زکربرگ نےکہا کہ فیس بک پالیسی میں تبدیلی کیپیٹل ہل حملے کے بعد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی مواد کو کم کرنے پربھی غورکررہی ہے کیونکہ عوامی رد عمل سے علم ہوا کہ صارفین فیس بک پر سیاست اورلڑائی نہیں چاہتے۔

واضح رہےکہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد سابق امریکی صدر ٹرمپ نے فیس بک پوسٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے حملے کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر انہیں فیس بک اور ٹوئٹر سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلاک کردیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں