نا معلوم افراد امام مسجد کا گلا کاٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد کے امام کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔امام مسجد کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے اور شالیمار مسجد میں امام تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ ان ہی افراد نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں ، جلد ہی ملزمان کا سراٖغ مل جائے گا۔