براڈشیٹ فرم میں کام کیا،سابق پراسیکیوٹر نیب کے بیٹےنے اعتراف کرلیا

Jan 28, 2021 | 12:24:PM
 براڈشیٹ فرم میں کام کیا،سابق پراسیکیوٹر نیب کے بیٹےنے اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیب کے سابق پراسیکیوٹر جنرل فاروق آدم خان کے بیٹے عمر فاروق نے براڈشیٹ سے تعلق رکھنے والی فرم آرچرڈسالیسیٹرز  کے لئے کام کرنے کا اعتراف کر لیا۔

  عمر فاروق نے  کہا کہ انہوں نے براڈشیٹ سے منسلک آرچرڈ سالیسیٹرز لندن کے ساتھ 2000  میں انٹرن شپ سکیم کے تحت کام کیا تاہم براڈشیٹ سے منسلک لا فرم سے انٹرن شپ بغیر مالی فوائد کے کی تھی۔عمر فاروق نے کہا کہ  انٹرن شپ کی کوئی بات مخفی نہیں ہے۔ اس میں کوئی مالی فوائد نہیں تھے بلکہ کام کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے انٹرن بنے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے والد سے متعلق 2015 کا حلف نامہ بدنیتی پر مبنی تھا اور  اثاثہ بازیابی معاہدہ بالکل درست تھا۔

واضح رہے کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ نیب کے اس وقت کے پراسیکیوٹر جنرل فاروق آدم خان نے تیار کیا تھا۔