اسرائیل کی دھمکی پر ایران کا کرارا جواب 

Jan 28, 2021 | 11:02:AM

(24نیوز)  ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف سٹاف محمود واعظی نے کہا کہ اسرائیل کے پاس نہ تو ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی صلاحیت ،حملے  کرنا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمود واعظی نے اسرائیل کی حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ یہ نفسیات کی جنگ ہے اور ہم جانتے ہیں اسرائیل کے پاس کتنا اختیار ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے کچھ عہدیدار سمجھتے ہیں کہ امریکا ان کی باتوں کو قبول کرے گا لیکن امریکا خود مختار ملک ہے جو اسرائیل کی نہیں سنے گا۔انہوں نے  مزید کہا کہ اس سے قبل سابق صدر ٹرمپ نے اپنے یہودی داماد جیرڈ کشنر کی مدد سے اسرائیل سے اپنی ہر بات منوالی اور اسرائیل کے ہاتھ کچھ نہ لگا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے بیان کہا تھا کہ ایران پر حملوں کے نئے منصوبوں کی تیاری کا حکم دیدیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی سے باز رہیں۔

مزیدخبریں