بغلیں بجانے والے گھبراہٹ کا شکار ،فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جھوٹوں کی راجکماری کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں۔ شاہی خاندان کا بوسیدہ ماضی گواہ ہے انہیں اپنی مرضی کا ریفری اور میدان چاہئے۔ بغلیں بجانے والے چیلے، کنیزیں اب گھبراہٹ کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹوں کی راجکماری کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں جو آنکھیں بند کر کے نا صرف ان کے حق میں فیصلے دے بلکہ مخالف کو سزا قانون کی بجائے کرپٹ شاہی خاندان کی مرضی و منشا کے مطابق سنائے۔ وزیراعظم نے کھلے دل سے براڈ شیٹ تحقیقات کا اعلان کیا۔ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈشیٹ کمیشن سے الگ ہونے کا مشورہ دینے والی نانی اماں نے پاناما سکینڈل میں سیاہ کرتوت سامنے آنے پر اپنے ابا جی کو وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کا مشورہ کیوں نہ دیا ؟۔