خیبرپختونخوا ، رواں سال 15 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ 

Jan 28, 2021 | 13:27:PM
خیبرپختونخوا ، رواں سال 15 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال 15 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ صوبائی کابینہ نے لوکل کونسلز کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2020 کی بھی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون کے پی سلطان محمد اور مشیر آئی ٹی ضیاء اللہ بنگش نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ 21 سمتبر 2021 کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابا ت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے، کابینہ نے خیبر پختونخوا پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2020 کے مسودے کی بھی منظوری دی ہے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ کابینہ نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس معاوضہ اور ڈبل شفٹس سکولوں کے اساتذہ کے لیے وظائف کی بھی منظوری دی ہے۔