غیر قانونی رہائشی کالونیوں کیخلاف کارروائیاں

Jan 28, 2021 | 13:32:PM
غیر قانونی رہائشی کالونیوں کیخلاف کارروائیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پشاور میں غیر قانونی رہائشی کالونیز میں ہر قسم کے انتقال اور رجسٹری پر پابندی عائد کردی گئی۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 181 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا  کہنا ہےکہ پولیس کو بھی غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹیز کے خلاف ایف آئی آر کی قانونی کارروائی کی ہدایات کی گئی ہیں۔

غیر قانونی رہائشی کالونیز میں پشاور کی تحصیل سٹی میں 25 ، تحصیل شاہ عالم میں 123،  تحصیل صدر میں 24 جبکہ تحصیل متنی میں 9 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز شامل ہیں۔