کیبل آپریٹرز بھارتی چینلز چلانے سے باز رہیں،چیئرمین پیمرا

Jan 28, 2021 | 13:43:PM

(24نیوز)چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کیبل آپریٹرز  کو  وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ بھارتی چینلز چلانے سے باز رہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پیمرا نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کیخلاف مواد دکھانے والے چینلز برداشت نہیں کریں گے۔لاہور سمیت سات اضلاع میں غیر قانونی نشریات اور چینلز چلانے والوں کیخلاف آپریشن کیا جا رہا ہے ،جس میں کروڑوں روپے کا سامان تلف کیا ہے ۔ امید ہے رواں برس کے اختتام تک پاکستان کا ڈی ٹی ایچ آجائے گا۔کورونا کی وجہ سے پاکستان کے ڈی ٹی ایچ کے لانچ میں تاخیر ہوئی ،لاہور سمیت سات اضلاع میں غیر قانونی نشریات اور چینلز چلانے والوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔


مزیدخبریں