سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں یا نہ ہوں یہ ہمارا مسئلہ نہیں:سکندر سلطان

Jan 28, 2021 | 14:21:PM
سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں یا نہ ہوں یہ ہمارا مسئلہ نہیں:سکندر سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے معاملے پر ہم نے عدالت میں آئین اور قانون کی بات کی ۔سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں یا نہ ہوں یہ الیکشن کمیشن کا مسئلہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکندر سلطان راجا  نے کہا کہ  اوپن بیلٹ کیلئے آئینی ترمیم ہونا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ کے مشکور ہیں  کہ انہوں نے بلدیاتی الیکشنز پر نوٹس لیا ہے۔الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔صوبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخوں کا تعین کیا جائیگا۔