آن لائن امتحانات،ایچ ای سی نے  فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا،وائرل نوٹیفکیشن کی تردید

Jan 28, 2021 | 15:03:PM
آن لائن امتحانات،ایچ ای سی نے  فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا،وائرل نوٹیفکیشن کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ہائیر ا یجوکیشن کمیشن نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا۔ کمیشن نے آن لائن امتحانات سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی تردید  کردی۔

 تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا گیا۔

کمیشن نے آن لائن امتحانات لازم قرار دینے سےمتعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ایچ ای سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز کا استحقاق ہے کہ وہ جس طرح چاہیں امتحان لیں۔ یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اورسہولت کے مطابق امتحان لینے کے طریق کار کا تعین کریں۔