لیگی رہنما کی 80 سالہ والدہ کیخلاف ایک اور مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی والدہ کے خلاف دوسری ایف آئی آر درج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف ایک اور ایف آئی درج کی گئی ہے۔میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ ان کی فیملی پر 10 سے زائد ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں، جو لوگ مشرف کے بدترین دور کا ڈٹ کر مقابلہ کرچکے ہیں وہ اس وہ اس ہائبرڈ گٹھ جوڑ کو بھی بھگت لیں گے لیکن انتقام کی آگ میں قومی اداروں کی تضحیک کا حساب اِنہیں دینا پڑے گا۔