ٹرانسپرنسی رپورٹ انگلش میں، انکو کل سمجھ آئیگی، شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ انگلش میں ہے، سو پٹواری آج خوب لڈیاں ڈالیں گے، ان کو کل سمجھ آئے گی کہ یہ رپورٹ ہمارے زمانے کے ڈیٹا پر مرتب ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور اسکے حواری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی 2019 کی رپورٹ کے پیچھے اپنے گندے گناہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کو یہ پتہ ہونا چاہئیے کہ کہ یہ ن، پی اور فضل کی کرپشن کا گند ہے، کیونکہ رپورٹ کیلئے جو ڈیٹا استعمال ہوا وہ 2017، 2018 اور 2019 میں پبلیش ہوا۔
دوسری جانب دنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پر عمل پیرا ممالک پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی ہے، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا سکور کم ہوا ہے۔