مولانا فارن فنڈنگ کے گینگ ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حساب لیں گے: فرخ حبیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حساب لیں گے۔ مولانا فضل الرحمان فارن فنڈنگ میں ملوث ہیں، چندے کی رسیدیں جمع کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی ہر بار اکاؤنٹس میں پیسوں کا حساب مانگتی ہے۔ کمیٹی میں بلاول، مریم صفدر پیش نہیں ہو رہے۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ اکاؤنٹس میں رقوم کی تفصیلات نہیں بتاسکیں ان کے پاس سکروٹنی کمیٹی کو دکھانے کیلئے کوئی رسیدیں نہیں ۔جس گڑھے میں یہ ہمیں گرانا چاہتے تھے اس میں خود گر جائیں گے۔ ہر کمیٹی میں ذرائع پوچھے جاتے ہیں لیکن جواب نہیں ملتا۔اعداد و شمار سے پتا چلے گا ان کا ریکارڈ اور بینکوں کا ریکارڈ کیا کہتا ہے۔