نقیب اللہ قتل کیس ،عدالت گواہوں کی عدم حاضری پر برہم

Jan 28, 2021 | 15:46:PM
نقیب اللہ قتل کیس ،عدالت گواہوں کی عدم حاضری پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کا معاملہ، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر  عدالت میں پیش ہوئے.کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس عابد قائم خانی اور وکلا بھی پیش ہوئےانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 2 پولیس افسروں گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دیگر گواہوں کی عدم حاضری پر عدالت نے برہم ہوتے ہوئے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ گواہوں کو کیوں پیش نہیں کررہے،عابد قائم خانی نے عدالت کو بتایا کہ ہم گواہوں کو پابند کرتے ہیں لیکن وہ آتے نہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کریں،کیس جلد از جلد نمٹانا ہے اور آپ کے گواہ ہی نہیں آتے، وکیل نے بتایا کہ  پرائیویٹ گواہوں میں سے ایک تبلیغ پر گیا ہوا ہے، مارچ میں آئیگا، عدالت نے کہا کہ فوکل پرسن اس کو وہاں سے پکڑ کر لائیں، اہم کیس کا گواہ ہے۔ 3 پولیس افسران اور اہلکار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری 4 پرائیوٹ گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے عدالت نے پوچھا کہ جس جگہ آپ گئے تھے کیا آپ کو بتایا گیا تھا یہاں مقابلہ ہوا ہے،عابد قائمخانی نے کہا مجھے بتایا گیا کہ مقابلہ ہوا ہےلیکن میں دوسرے مقدمے کی فرد کے لئے گیا تھا، مراد علی کا بیان گواہوں کے بیان پر جراح مکمل کر لی گئی ۔عدالت کا تفتیشی افسر اور گواہوں کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔