اردن کی مسلح افواج کےسربراہ کیلئے’’ہلال امتیاز ملٹری‘‘ کا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اردن کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو پاکستان اور اردن کے مابین دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نواز ا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اردن کی مسلح افواج کے جوانٹ چیفس آف سٹاف میجرجنرل یوسف الحنیطی کو اعزازدینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے میجرجنرل یوسف الحنیطی کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا۔ یہ اعزاز انہیں پاکستان اور اردن کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
واضح رہےگذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی، سکیورٹی تعاون کے فروغ کے لئے تیار ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں جانب سے عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، میجر جنرل یوسف احمد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔