لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید 2 عہدے تقویض

Jan 28, 2021 | 16:03:PM

(24نیوز) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے تقویض کردیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  مطابق لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز  اس وقت این ڈی ایم اےکے چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور  وفاقی حکومت نے چیئرمین ایرا کا عہدہ خالی ہونے پر نئے تقرر  کی بجائے جنرل اختر نواز کو اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیاہے۔حکام کا کہنا ہےکہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی خالی ہے جس کا اضافی چارج بھی لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز کو تفویض کردیاگیا ۔وفاقی حکومت کے احکامات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں