(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی 3 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت عالیہ نے آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوے میڈیکل بورڈ کی روشنی میں دلائل طلب کر لئے۔میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اسی نوعیت کی میڈیکل رپورٹ پر آصف زرداری کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے۔