ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ سابق دور کی ،سینٹ الیکشن اوپن کروانے کیلئے بل پیش کرینگے،با بر اعوا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعطم کے مشیر برا ئے پا رلیمانی امور با بر اعوا ن نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی غرض نہیں کہ سینٹ میں ہماری دوتہائی اکثریت آتی ہے کہ نہیں ۔ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ سابق دور حکومت کے وقت کی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے مل کر کچھ کر سکتے ہیں، ورنہ حکومتی اتحاد مل کر الیکشن لڑے گا۔
ایک سوا ل کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 226 میں سینٹ انتخابات اوپن کرنے کی تجویز ہے۔ چھوٹے صوبوں کے بعد پنجاب میں بھی ریٹ لگ رہے ہیں۔
با بر اعوا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ تین ریفامز کے لیے آئینی پیکج تیار کیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یہ ٹیسٹ کیس ہے ۔ آج تک کسی نے انتخابات شفاف بنانے کے لیے کوشش نہیں کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیٹیں کم ہونے کی پروا نہیں، شفافیت لائیں گے ۔ تمام جماعتیں مل کر ووٹوں کی خریدو فروخت ختم کرسکتی ہیں۔ انتخابات اوپن کر دیئے جائیں۔
با بر اعوا ن نے کہا کہ جو لوگ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں وہ اس بل کو ووٹ دیں گے۔ انتخابی اصلاحاتی آئینی ترمیم لیکر پارلیمنٹ جارہے ہیں۔ ہم اوپن ووٹ کی تجویز لا رہے ہیں۔آئینی ترمیمی بل کوآئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم چاہتے ہیں سینٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوں ۔ ترمیم کے بعد جس کے پاس دوہری شہریت ہوگی وہ انتخاب لڑ سکے گا تاہم منتخب ہو نے کی صو رت میں اسے دو ہری شہریت چھو ڑنی پڑے گی۔