کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبو ط، جنوبی افریقا کو مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ مہمان ٹیم جنوبی افریقا کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جا رہے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقا نے 187 رنز بنائے تھے جبکہ اس کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔جنوبی افریقا کو پاکستان پر اب تک صرف 29 رنز کی برتری حاصل ہوسکی ہے اور اگر پاکستان نے بقیہ 6 وکٹیں بھی جلد گرادیں تو اسے معمولی ہدف ملے گا اور یوں پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔پاکستان نے فواد عالم کی شاندار سنچری اور ٹیل اینڈرز کی اچھی بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر 158 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز ایڈن مارکرم اور ڈین ایلگر نے کیا لیکن 48 کے مجموعی اسکور پر ڈین ایلگر یاسر شاہ کی گیند پر 29 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ایلگر کے آٹ ہونے کے بعد رسی وین ڈر ڈوسن 64، مارکرم 74 اور ڈوپلیسی 10 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کھیل ختم ہوا تو کیشو مہاراج اور کوئنٹن ڈی کاک وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 308 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر شروع کی تو حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔گرین کیپس نے اپنے گزشتہ روز کے مجموعے میں مزید 70 رنز کا اضافہ کیا اور 378 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔حسن علی 21 اور نعمان علی 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ 37 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے 109، فہیم اشرف نے 64، اظہر علی نے 51 اور محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔