(24نیوز)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ صحافت کا بلاشبہ بطور شعبہ معاشرے میں اہم کردار ہے ۔صحافیوں کی فنانشل سپورٹ حکومت کا فرض بنتا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی صحافت کے شعبے سے گہری وابستگی ہے ۔عمران خان صاحب سمجھتے ہیں کہ انکی پارٹی کا جو موقف تھا صحافیوں نے عوام تک پہنچایا۔
تفصیلات کے مطا بق نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن پارٹیوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے صحافی برادری کیلئے لائے گئے بل کی مخالفت کی ۔وہ بہت اہم بل تھا، ہم اس کو دوبارہ کسی طریقے سے لانے کی کوشش کرینگے۔ کورونا نے عالمی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بڑے بڑے ملکوں کی معیشت کو دھچکا لگا ۔ بیرونی ممالک میں لاک ڈائون لگا لیکن وہ اتنے خوش قسمت نہیں تھے جتنے ہم ۔
شبلی فرا ز نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ وزیراعظم کا ویژن تھا کہ لاک ڈائون بھی ہو اور روزگار بھی چلتا رہے۔ ہماری حکومت نے محدود وسائل کے باوجود 1.2 بلین کا پیکج دیا تھا ۔میڈیا کے کچھ اداروں کے ورکرز کو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں ۔ہم نے میڈیا ہائوسز کو جو رقوم ادا کرنی تھیں وہ کافی حد تک کر دی ہیں۔ صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کیلئے تجاویز پیش کی ہوئی ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے زیادہ امیر ہیں اور وفاق کمزور ۔ وفاق میں پریس کلب کیلئے صوبوں کے پریس کلبوں کی طرح فنڈز کیلئے کوشش کرونگا۔
ملک میں کرپشن بڑھنے سے متعلق 24 نیوز کے سوال پر شبلی فراز کی انوکھی منطق،انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن پر بحث شروع ہوئی ۔اس سے پہلے کوئی کرپشن پر بات نہیں کرتا تھا۔ پاکستان سے متعلق کرپشن پر پہلے سے ہی رائے بنی ہوئی ہے اور اس کا اثر ہوتا ہے۔ آج سے پہلے کرپشن کی نشاندہی ہوتی ہی نہیں تھی.۔خوش آئندہے کہ اب نشاندہی ہونے لگی ۔
شبلی فراز نے کہا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی اس وقت ہوتی ہے جب ہم عوام کو کوئی پروگرام دے رہے ہوں ۔ دھرنا دیا تو ہمارا کرپشن کے خلاف مضبوط موقف تھا ۔
وزیراعظم کی صحافت سے گہری وابستگی ،اپو زیشن نے صحافیوں کے حق میں بل کی مخالفت کی،شبلی فرا ز
Jan 28, 2021 | 19:27:PM