(24نیوز)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے احمد علی دریشک کی درخواست پر خصوصی فنڈز جاری کر دیئے، عثمان بزدار نے احمد علی دریشک کی درخواستوں پر خصوصی احکامات بھی جاری کر دیئے، وزیر اعلیٰ نے سخی سرور ریسکیوسنٹر کی منظوری دے دی۔
احمد علی دریشک کاکہناہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بہت جلد دربار سخی سرور کا دورہ کریں گے،عثمان بزدار دربار سخی سرور کی توسیع سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔چیئرمین پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے سول ہسپتال سخی سرور میں ایمرجنسی وارڈ کی منظوری اوررونگھن روڈ بجلی کے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کردی۔انہوں نے کہاکہ فورٹ منرو میں ڈویلپمنٹ کیلئے242 ملین گرانٹ اورپانی کو سٹور کرنے کے ڈیم بنانے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے احمد علی دریشک کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
Jan 28, 2021 | 19:30:PM