(24نیوز)آج سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوئی ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پچاس روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطا بق صرافہ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 10 گرام سونے کی قدر 44 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 836 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 842 ڈالر فی اونس ہے۔
سو نا پھر سستاہوگیا۔۔۔
Jan 28, 2021 | 19:34:PM