(24 نیوز)پنجاب حکومت نے شراب کی فروخت پر ٹیکس اور لائسنس فیس کی مد میں سابق حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔شراب کے نئے لائسنس کے اجراپر 1 ارب 60 کروڑ کی آمدن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہی ایک ارب روپے کی آمدن وصول کی۔ غیر ملکی شراب کی فروخت پر ٹیکس کی مد میں 55 کروڑ 69 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔مقامی شراب کی فروخت پر عائد ٹیکس کی مد میں 6 کروڑ 29 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی۔ شراب کی فروخت پر لائسنس کے اجرا اور تجدید پر 44 کروڑ روپے آمدن وصول ہوئی۔