خواجہ آصف اقامہ کیس، اماراتی کمپنی کے ایم ڈی نیب میں پیش نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیب لاہور میں عرب امارات کی کمپنی کے ایم ڈی الیس سولم طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ،نیب نے الیس سولم کو اقامہ کیس میں آج طلب کر رکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے عرب امارات کی کمپنی کے ایم ڈی الیس سولم سے خواجہ آصف کو تنخواہوں کی ادائیگی کا ریکارڈ مانگا تھا۔ الیس سولم نے خواجہ آصف کو 136 ملین بطور تنخواہ میں ادا کیئے جسکا ریکارڈ مانگا گیا۔ تمام ادائیگیاں 2004 سے 2018 کے درمیان ہوئیں۔ نیب لاہور الیس سولم کو سوالنامہ بھجوانے یا دوبارہ طلبی کا فیصلہ کرے گا۔