(24نیوز) ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق 22 جنوری تک مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 13 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ، مرکزی بینک کے ذخائر 12 ارب 99 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 10 کروڑ 81 لاکھ ڈالر موجود ہیں، مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 20 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہیں۔
ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی
Jan 28, 2021 | 20:19:PM