ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل سٹی قائم کیا جائے گا،شہزادہ محمد بن سلمان

Jan 28, 2021 | 21:03:PM
ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل سٹی قائم کیا جائے گا،شہزادہ محمد بن سلمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جلد ہی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل سٹی قائم کیا جائے گا۔ ریاض دنیا کے 10 طاقتور ترین اقتصادی شہروں میں سے ایک ہوگا-
تفصیلات کے مطا بق  شہزادہ محمد بن سلمان نے اٹلی کے سابق وزیراعظم سینیٹر میتھیو رینزی سے  با ت چیت میں کہا کہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کے لیے بھی ایسی ہی حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔ریاض میں  نئی اسامیوں کی لاگت کسی اور شہر کے مقابلے میں تیس فیصد کم ہوگی-محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض سعودی عرب میں شرح نمو کا بنیادی ستون ہے- ہم 2030 تک اس شہر کی آبادی 15 سے  20 ملین تک پہنچانے کی کوشش کریں گے- 
انہوں نے کہا کہ ریاض بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے دنیا کے دس بہترین شہروں میں سے ایک ہے- اس کے متعلق حکمت عملی سعودی عوام ہی نہیں دنیا بھر کے لیے حیران کن ہوگی- ماحولیاتی صورتحال بہتر بنانے کے لیے محفوظ قدرتی جنگل کی سکیمیں تیار کی جارہی ہیں-