لینڈ کروزر چلانے والا بچہ والدکے ہمراہ تھانے پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملتان میں لینڈ کروزر چلانے والا 5 سالہ بچہ والد کے ساتھ تھانے میں پیش ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بچے کو ٹریس کرکے گاڑی کو ایم وی او 115 کے تحت بند کردیا گیا، گاڑی کو ٹریس کرنے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر کے حکم پر دو سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔بچے کے والد نے ازخود پیش ہوکر سی ٹی او ملتان کو اپنا بیان قلمبند کرایا، بیان حلفی میں والد نے یقین دہانی کروائی کہ بچہ آئندہ گاڑی نہیں چلائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 5 سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔