وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لیگی ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات، اعتماد کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے 2 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور ان پر اعتماد کااظہار بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے اپوزیشن ارکان اسمبلی سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے ابتک مسلم لیگ (ن) کے آٹھ ارکان صوبائی اسمبلی ملاقات کرچکے ہیں۔گزشتہ روز بھی رکن پنجاب اسمبلی نے ان سے ملاقات کی ،ملاقات میں حلقے کے مسائل اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے دونوں لیگی ارکان اسمبلی کا تعلق بہاولنگر سے ہے،چودھری ارشد اور چودھری کاشف بہاولنگر سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے دروازے آپ کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں، نیک نیتی کیساتھ عوامی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔پہلی بار منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مقامی سطح پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ہرشہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب جلد ہی بہاولنگر کا دورہ کرینگے دورہ بہاولنگر کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدارضلع کیلئے پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔