لڑکی کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار،سنسنی خیز انکشا فات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں لڑکی کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار،شیراز ایاز خان کو منڈی موڑ اڈہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطا بق ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے گرفتار کیا جس کا لڑکی کیساتھ 8 سال تک تعلق رہا۔سائبر کرائم سیل حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو بلیک میل کر کے 50 ہزار روپے بھی لے چکا ہے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔