(24نیوز)ایپل کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں 22 فیصد ریکارڈ اضافہ، اس کے بعد یہ اسمارٹ فونز مصنوعات فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق چینی کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد چوتھی سہ ماہی میں آئی فونز کی دنیا بھر میں ترسیل میں اچا نک اضا فہ ہوا ہے۔بالخصوص چین میں اس کے نئے ماڈل کی طلب بڑھ گئی۔اس ًطرح سا م سنگ کی فروخت میں کمی آئی۔
چوتھی سہ ماہی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس دوران 9 کروڑ سے زائد آئی فونز کی ترسیل کی گئی ہے، جو کسی بھی سہ ماہی میں ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ فروخت میں اس اضافے کے بعد ایپل کمپنی کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 23.4 فیصد ہو گیا ہے۔ ماہرین اس اضافے کی وجہ چین میں ہواوے مصنوعات کی ناکافی سپلائی بتاتے ہیں۔جس کی وجہ سے آئی فونز کی فروخت میں اضا فہ ہوا۔
سا م سنگ ناں ہواوے،ایپل دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فونز کمپنی بن گئی
Jan 28, 2021 | 22:21:PM