بدعنوانی اور نااہلی حکومت کاٹریڈ مارک بن گیا، سینیٹر سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن کا مرض چھوت کی طرح معاشرہ میں پھیل رہاہے،بدعنوانی اور نااہلی حکومت کاٹریڈ مارک بن گیا، ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم کے احتساب کے نعروں کی قلعی کھول دی۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 2018 میں پاکستان 180 میں سے 117 واں کرپٹ ترین ملک تھا، 2019 میں 120 واں اور 2020 میں 124 واں ملک ہوگیا،انہوں نے کہاکہ ادارے تنزلی کی جانب رواں دواں ، بدعنوانی آکاس بیل کی طرح جڑیں پھیلا رہی ہے،کرپشن کا ناسور ملک کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث نہیں بن رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ احتساب تب ہی بے لاگ ہوگا جب حکمرانوں کا دامن بے داغ ہوگا،حکمرانوں نے ملک کو قرضے کی دلدل میں پھنسا کر اس کی معیشت تباہ کردی،پاکستان غیر ملکی قرضہ لینے والا پچاس واں بڑا ملک ہے۔
ان کاکہناتھاکہ علماو مشائخ کو ملک میں اسلامی انقلاب لانے کیلئے بھرپور جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا،ملک کو نظریاتی اساس سے محروم کرنے کی سازشیں ہورہی ہےں،علما کردار ادا کریں ، ملک کی ڈگماتی کشتی کو سنبھالنے کیلئے نظریاتی لوگوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ حق اور کفر میں اتحاد نہیں ہو سکتا،اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنا ہم پر لازم ہے،روٹی کپڑا اور مکان کا مسئلہ اسلامی ریاست میں ہی حل ہوسکتا ہے ۔