سندھ حکومت عمر شیخ کی رہائی کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کریگی، ناصر شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے عمر شیخ کی رہائی سے متعلق بیان میں کہاہے کہ سندھ حکومت احمد عمر شیخ کی رہائی کے آرڈر پر ریویو میں جائے گی۔
وزیراطلاعات سندھ کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت ڈینئل پرل قتل کیس میں قانونی تقاضے پورے کرے گی،سپریم کورٹ نے عمر شیخ کی رہائی کا حکم دیا ہے،ان کاکہناتھا کہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ریویو میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، عمر شیخ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں ملوث ہونے کو قبول کیا ہے۔