(24نیوز)رہنما جماعت اسلامی ، سابق ایم این اے اور صدر ریلوے پریم یونین حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطا بق حافظ سلمان بٹ گزشتہ کئی دنوں سے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے ۔وہ تین مرتبہ ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔جما عت اسلامی کے رہنمائوں نے ان کی وفات پر اظہا ر افسوس کیاہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حا فظ سلمان بٹ کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ایک حقیقی قائد تھے ۔پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کے لیے جدو جہد کرتے رہے ،ا ن کی خدمات جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھیں ۔ ان کے چلے جانے سے بہت نقصان پہنچا ہے۔