ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں پولیس نے گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سندر پچائی اور پانچ دیگر کمپنیوں کے آفیشلز کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک کا انوکھا کام ۔۔لوٹ مار شروع۔۔صارفین جان کر سر پکڑ لیں گے
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سندر پچائی کے ساتھ دیگر پانچ کمپنیوں کے حکام کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ اپنے بیان میں ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور پانچ دیگر کمپنیوں کے آفیشلز کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کے خلاف فلم ہدایتکار سنیل درشن نے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ گوگل نے غیر مجاز لوگوں کو ان کی فلم ”اِک حسینہ تھی اِک دیوانہ تھا::کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کی بندش ۔۔۔عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
گوگل کے بھارتی سی ای او مشکل میں پھنس گئے
Jan 28, 2022 | 09:27:AM