شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کی وجہ سے شاہد آفریدی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:یہ میرا آخری پی ایس ایل ہے۔۔ شاہد آفریدی کا بڑا بیان
تفصیلات کے مطابق منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ،شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز ہی ٹیم کا بائیو سکیور ببل چھوڑ کر چند گھنٹوں کیلئے ہسپتال گئے تھے۔ہسپتال سے واپسی پر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا، شاہد آفریدی کو کووڈ کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم پی سی بی پروٹوکولز کے مطابق شاہد آفریدی 7 روزہ آئسولیشن مکمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7 : پشاور زلمی کے مداحوں کیلئے بری خبر، 2اہم کھلاڑی کورونا کا شکار