(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی
انہوں نے مزید کہا کہ بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے جس نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وہاب ریاض کی جگہ پشاور زلمی کا نیا کپتان کون؟
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی کیچ میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔