(ویب ڈیسک)لاہور میں یوٹیلٹی سٹورز پر کھانے پینے کی بنیادی اشیاکی شدیدقلت ہوگئی ۔یوٹیلٹی سٹورز بنیادی اشیا سے خالی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے زیادہ تر یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، آئل کی شدید قلت برقرارہے جبکہ دال چنا،سفید چنے ،دال مونگ، دال ماش کا سٹاک بھی ختم ہوگیا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ ہی نہ ہوں تو یوٹیلٹی سٹورز کس کام کے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن سٹیشن کے پلر میں بلی کا بچہ پھنس گیا، 5 روز گزر گئے، انتظامیہ خاموش
یوٹیلٹی سٹورز سے کھانے پینے کی بنیادی اشیا غائب
Jan 28, 2022 | 12:14:PM