پمز ہسپتال کے 260 ڈاکٹرز اور نرسز کورونا کا شکار

Jan 28, 2022 | 13:32:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار جاری ، اسلام آباد کے پمزہسپتال کے 260 ڈاکٹرز اور نرسز کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔

 ڈی ایچ او پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں عملہ کورونا کا شکار ہونے کے باعث پمز ہسپتال میں او پی ڈیز کے اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی
 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک روز میں 1550 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 17.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین خبردار۔۔۔ قوانین توڑنے پرسزائیں ،بھاری جرمانے ہوں گے

دوسری جانب پولی کلینک ہسپتال راولپنڈی میں او پی ڈی 31 جنوری تک بند کر دی گئی ہے جبکہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں