(ویب ڈیسک )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف ان کی بڑی بہن نے نیا محاذ کھڑا کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کاوہ ہوٹل جہاں کھانے کیساتھ خوفناک مناظر بھی دکھائے جاتے ہیں
تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کی بڑی بہن سمن طور نے الزام لگایا کہ سدھو نے نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی ماں کے گھر سے اسے نکال دیا تھا انہیں لاوارث چھوڑ دیا تھا جو بے سہارا ہوکر مریں ۔سمن طور نے کہا کہ سدھو ایک ظالم شخص ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری والدہ 1989 میں دہلی ریلوے اسٹیشن پر لاوارث ہوکر انتقال کر گئی تھیں۔
ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہناتھا کہ ہم بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں میری ماںچار ماہ تک ہسپتال میں داخل رہی ۔ میرے پاس دستاویزات موجود ہیں۔ سدھو نے میرے ساتھ اور میری ماں کیساتھ تعلقات منقطع کردیئے تھے ان کا کہنا تھا کہ سدھو سے میں کبھی پیسے نہیں چاہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:محبت میں اندھا ہونا نقصان دہ مگر کبھی کبھی منافع بخش بھی۔۔ کیٹ ولسن کی سٹوری ضرور پڑھیں
نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے ان کیخلاف نیا محاذ کھول دیا
Jan 28, 2022 | 14:54:PM