اورنج ٹرین کے پلر میں پھنسے بلی کے بچے کوپانچ روز بعد نکال لیا گیا

Jan 28, 2022 | 15:22:PM
بلی کا بچہ ، نکال لیا گیا
کیپشن: ریسکیو کا عملہ بلی کے بچے کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں علی ٹاون اسٹیشن پر اورنج ٹرین کے پلر میں  پھنسے بلی کے بچے کو پانچ روز بعد بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق بلی کا بچہ گزشتہ پانچ روز سے اورنج ٹرین کے علی ٹاون اسٹیشن کے چھت کے پائپ میں پھنسا ہوا تھا جسے بالاخر آج چھٹے روز ریسکیو 1122 عملے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ گذشتہ رات سے وہاں موجود تھا تاہم ہائی ٹینشن وائرز کی وجہ سے بلی کے بچے کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا تھا۔ متعلقہ محکمے سے رابطے کے بعد ضروری اقدامات کئے اور کرین کی مدد سے بلی کے بچے کو اتار لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 اسٹاف کا کہنا تھا کہ بلی کے بچے کی حالت ٹھیک ہے صرف بھوکا پیاسا اور خوفزدہ ہے ۔ بلی کے بچے کو مزید چیک اپ کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن سٹیشن کے پلر میں بلی کا بچہ پھنس گیا، 5 روز گزر گئے، انتظامیہ خاموش