دولت کی نمائش۔۔ حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Jan 28, 2022 | 16:12:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

 معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاکستانی بینکوں میں 2 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ایک کھاتہ بینک آف پنجاب کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ حبیب بینک کی کراچی برانچ میں ہے۔

ایف آئی اے حکام نے فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں بینک اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جانے کے لیے یہ خط لکھا ہے۔

 یادرہے حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کر غیر ملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیر ملکی کرنسی دیکھی جا سکتی ہے۔

 #WATCH: #Pakistan's TikTok sensation #HareemShah openly confesses to money laundering and brags about using her influence as she has access to higher quarters. pic.twitter.com/m9o4fVtqkz

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں مزیداضافہ ہونے کا امکان
  ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لے کر بیرونِ ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔ایف آئی اے نے ویڈیو کے بعد منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کی تھی، تاہم اسی روز حریم شاہ نے اسے مذاق قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

مزیدخبریں