کورونا وائرس کے حملے ۔۔۔ متعدد سکول سیل

Jan 28, 2022 | 16:40:PM

(ویب ڈیسک) محکمہ صحت راولپنڈی نے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں سے 45 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 14 ادارے سیل کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کھولے جائیں ۔۔۔عدالت کا بڑا حکم
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق 14 سرکاری تعلیمی اداروں کواس لئے سیل کیا گیا کہ وہاں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ اداروں سے کووڈ 19 کے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔مذکورہ اداروں میں 7 فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ 19 سے مزید 30 اموات ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

مزیدخبریں