(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2 لاکھ 51 ہزار 209 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ایرانی ی ٹی وی کے مطابق ایس جے شنکر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔انہوں نےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کے ساتھ گزشتہ چند دنوں کے دوران رابطے میں رہنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب بھارت سرکار کی صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کوبتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 164 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2 لاکھ 51 ہزار 209 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 15.18 فیصد تک ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3 لاکھ 47 ہزار 443 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 لوگ کووڈ سے نجات پا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے حملے ۔۔۔ متعدد سکول سیل