سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی 

Jan 28, 2022 | 17:47:PM

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرفہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کم ہوئی ہے ،جس سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 26 ہزار150 روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قدر386 روپے کم ہو کر 108153 روپے رہ گئی، دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر28 ڈالر کم ہوکر 1784 ڈالر فی اونس ہے ۔

مزیدخبریں