(24 نیوز)صدر عارف علوی نے پاک نیوی میں 10 قطری سی کنگ ہیلی کاپٹر کمیشن کرنے کی منظوری دیدی۔
ہیلی کاپٹرز پاکستان نیوی کے ایئربورن فلیٹ میں شامل کئے گئے ہیں ،صدر نے کمیشن کی منظوری آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ۔
واضح رہے کہ 10 ہیلی کاپٹر قطر کی امیری ایئر فورس کی جانب سے پاکستان نیوی کو تحفے میں دیئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی