وفاقی کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان ،وزیر دفاع پرویز خٹک کو نئی ذمہ داری ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں متوقع ہے، پرویز خٹک سے وزارت دفاع کا قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر شیخ رشید سے جب کابینہ میں متوقع تبدیلیوں کے بارے پوچھا گیاتو انہوں نے ا س سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات میں جانے کا ابھی وقت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں سے متعلق اہم شیڈول جاری کردیا